پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154 رنز بنائے، حسن نواز نے 37، ریلی روسوو نے 26، خواجہ نافع نے 20 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد باسط اور سفیان مقیم نے تین، تین جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی نے 155 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا، بابراعظم 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوشل مینڈس نے 21، محمد حارث نے 35 رنز سکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے الزاری جوزف اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں