گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا جینا محال
لاہور: (دنیا نیوز) گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کا شارٹ فال ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز کرگیا، مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث ایل این جی کی سپلائی رک گئی، مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث ملک میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، لاہور بھی شدید متاثر ہوگیا، شہریوں کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کی فراہمی رکنے کے باعث شارٹ فال میں مزید اضافہ ہوگیا، مقامی قدرتی گیس کی فراہمی بھی شیوا گیس فیلڈ کی بندش سے متاثر ہوئی، شیوا گیس فیلڈ سے 70 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل ہوتی ہے۔
گنجان آباد اور ٹیل کے علاقوں میں بھی لو پریشر کا مسئلہ سنگین ہوگیا، شیخوپورہ، ننکانہ، سرگودھا، اوکاڑہ اور قصور سمیت دیگر شہروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔