مہنگائی کا طوفان:اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

مہنگائی کا طوفان:اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

ٹماٹر 140، بھنڈی 250، انار 1000روپے کلو، کینو 350روپے درجن فروخت دودھ 250روپے لٹرہوگیا، سستے بازاروں میں بھی مہنگائی کا سیلاب

 اسلام آباد (سید قیصر شاہ)مہنگائی کے جاری ہوشربا طوفان نے عام آدمی سے سفید پوش طبقے تک کا سکون چھین لیا ہے ۔ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ تنخواہ میں اضافہ سال میں ایک بار ہوتا ہے جبکہ مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہوتاہے ، جس نے ملازمت پیشہ افراد کو شدید ذہنی دباؤ سے دوچار کر دیا ہے ۔ یوٹیلیٹی بلز نے ہوش اڑا کر رکھ دیئے اور سستے بازاروں میں بھی مہنگائی کا سیلاب جاری ہے ۔ سبزیوں میں لہسن 500، ٹماٹر 140، پیاز 80، آلو 40، مٹر 70، شلجم 100 سے 50، ٹینڈے 120 سے 60، لیموں 150، کھیرا 100، شملہ مرچ 150، گوبھی 50، ٹینڈے 120، بھنڈی 250 روپے کلو فروخت ہو رہی۔ پھلوں میں کینو درجہ اول 350، درجہ دوم 200 سے 300 تک، درجہ سوم 150 سے 200 تک، کیلا درجہ اول 180، امرود 120، سیب ایرانی 250، سیب گولڈن 200، انار 1000 روپے کلو بیچا جا رہا ہے ۔ چھوٹا گوشت 2500، بڑا گوشت بغیر ہڈی 1500، شیور مرغی کا گوشت 650 روپے کلو، تازہ دودھ 20 روپے اضافے سے 250 روپے لٹر، تازہ کھلا دہی 260 روپے کلو اور انڈے شیور 340 روپے درجن فروخت کیے جا رہے ۔ اجناس و دیگر اشیائمیں شامل چینی 190، شکر 280، سفید چنے 340، گھی 560، چاول باسمتی 380، سرخ مرچ 850، ہلدی 700، دال ماش 460، دال مسور 320، دال مونگ 400، دال چنا 300 روپے کلو بیچی جا رہی ہے ۔ ادھر ڈھابے پر اور چھپڑ ہوٹل میں دال سبزی کے ساتھ کھانا 250سے کم میں نہیں ملتا، چائے کا کپ 60 اور دودھ پتی کا کپ ایک سو روپے کا ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں