نیٹ میٹرنگ پالیسی سے اربوں کی انویسٹمنٹ خطرے میں:تاجر

نیٹ میٹرنگ پالیسی سے اربوں کی انویسٹمنٹ خطرے میں:تاجر

ایکسپورٹرز منتشر ہونگے تو چھوٹے کارخانے بھی بری طرح متاثر ہونگے ،تنویر شیخ پالیسی نے کاروبار ٹھپ کردیا ،آرڈرز کینسل ہورہے ہیں ،شہاب قریشی کا رعمل

لاہور( کامرس رپورٹر) حکومت کی نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی سے لاہور چیمبر آف کامرس نے پیدواری لاگت بڑھنے اور ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا جبکہ شہر کی مرکزی سولر مارکیٹ ہال روڈ کے تاجر پریشان ہیں ، نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی سے اربوں روپے کی انویسٹمنٹ کا مستقبل خطرے میں ہے ۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ کہتے ہیں کہ پہلے دنیا میں مہنگی بجلی خرید رہے ہیں ،ریجنل ٹیرف میں پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت نے پہلے صنعتوں کو متبادل انرجی کی طرف راغب کیا ،اب راتوں رات نئی پالیسی دیدی ہے ، ایکسپورٹرزمنتشر ہونگے تو بڑی صنعتوں کیساتھ چھوٹے کارخانے بھی بری طرح متاثر ہونگے ـ ۔ لاہور کی سب سے بڑی سولر مارکیٹ ہال روڈ بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہے ، لاہور سولر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہاب قریشی کہتے ہیں کہ پالیسی نے کاروبار ٹھپ کردیا ہے ،آن گریڈ سولر کے آرڈرز کینسل ہورہے ہیں ، حکومت صارفین کو بالکل بھی ریلیف دینے کے موڈ میں نہیں جس سے سولر مارکیٹ کریش کرگئی ۔ جبکہ صدر ایسوسی ایشن ناصر ملک نے کہاکہ راتوں رات نئی پالیسی دیدی جاتی ہے ، حکومت نے سولر پر پہلے 18 فیصد جی ایس ٹی لگایا ،اب سولر نیٹ میٹرنگ ہی ختم کردی ، کاروبار بالکل ختم ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں