ایم کیوایم کا سندھ حکومت کیخلاف مرحلہ وار احتجاج کافیصلہ، آج اہم اعلان متوقع
کراچی (سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کے خلاف مرحلہ وار احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ، ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں عوامی اجتماع آج منعقد کیا جائے گا۔
جبکہ دیگر اضلاع میں بھی اجتماعات ہونگے ، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال احتجاجی مہم کے حوالے سے ممکنہ طور پر آج اہم اعلان کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی اجتماع کے حوالے سے ایم کیو ایم کے بعض رہنماؤں نے لا علمی کا اظہار کیا ہے ۔