میراخاندان ضمنی الیکشن نہیں لڑیگا

 میراخاندان ضمنی الیکشن نہیں لڑیگا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ 17ماہ قبل جمع کروایا لیکن الیکشن کمیشن کو آج پتہ چلا،اس سے ظاہر ہوتا ہے پورے بلوچستان میں جو کچھ ہوتا ہے انہیں کچھ پتہ نہیں۔

سردار اختر مینگل نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی کونے میں کچھ ہوتا ہے تو انہیں پتہ نہیں چلتا، جب لاہور میں کچھ ہوتا ہے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے ، ہمارے ہاں گولیاں چلتی ہیں، لاشیں گرتی ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں جب تالیاں بجتی ہیں تو انہیں سخت تکلیف ہوتی ہے ، میں ان کی اس قدر تکلیف پر افسوس ہی کرسکتا ہوں، استعفیٰ دینے کے بعد مذکورہ حلقے کے ضمنی انتخاب میں مجھ سمیت میرے خاندان کا کوئی فردامیدوار نہیں ہوگا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینا یا پارٹی کا امیدوار کون ہوگا ، اس کا فیصلہ پارٹی کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں