پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے کرجائیں گے :احسن اقبال
سابق حکمرانوں نے کام نہیں کیا، (ن)لیگ ملک ترقی کی راہ پر لے جا رہی ہے محنت سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن :وفاقی وزیر،تقریب سے خطاب
نارووال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے کرجائیں گے ،مسلم لیگ(ن)ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکرگڑھ میں مستحقین میں رمضان پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہے ،ماہ رمضان میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ،غریبوں مسکینوں کو خوشیوں میں شامل کرنا صدقہ جاریہ ہے ،صاحبِ ثروت افراد زیادہ سے زیادہ مستحقین کی امدادکریں ۔دعا ہے پاکستان میں کوئی امداد لینے والا نہ رہے ، سب خوشحال ہوں ،محنت سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے کام نہیں کیا، (ن)لیگ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ،ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہوئے ، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ۔