ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل عمل کروایا جائے :علما

 ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل عمل کروایا جائے :علما

امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے شدید بے چینی ، اضطراب پایا جارہا مولانا امجد ، مفتی خلیل الرحمن ودیگررہنماؤں کا تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

لاہور(سیاسی نمائندہ)علما ئے کرام نے کہا ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے ، آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں،پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مؤثر عملدرآمد کروایا جائے، امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے قادیانی فتنہ کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں سے مسلمانوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتاہے جو ناقابل برداشت ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رائے ونڈ کے زیراہتمام جامع مسجد ختم نبوت پھجوکی ما ہجہ رائے ونڈلاہور میں منعقد ہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں کیا۔مقررین میں جی یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان، مولانا عبدالنعیم، مفتی خلیل الرحمن، مولانا احسان اللہ فاروقی، مولانا سیف الاسلام، مولاانا عمرفاروق، مولانا کلیم اللہ جمیل، مولانا زکریا جمال، مولانا ابوبکرودیگر شامل تھے ، اس موقع پر کثیرتعداد میں اہل علاقہ بھی موجود تھے ۔ کانفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی ناپاک ارتدادی سر گرمیوں کو روکا جائے ،قوانین پر عملدرآمد کروانا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر مدرسہ ہذا سے فارغ طلباء کی دستار بندی کرائی گئی اور انعامات دیئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں