قائمہ کمیٹی کا پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو بقایاتنخواہیں عید سے قبل ادا کرنیکاحکم

قائمہ کمیٹی کا پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو  بقایاتنخواہیں عید سے قبل ادا کرنیکاحکم

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر محمود بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

 جس میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے سابق ملازمین کی تنخواہوں، مختلف محکموں میں انضمام، چمبا ہاؤس لاہور کی ملکیت اور صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے میں اصلاحات سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ پی ایف یو جے اورآر آ ئی یوجے کے عہدیداروں سمیت صحافتی تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔کمیٹی اراکین نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ کی مسلسل عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جائے گا۔کمیٹی کو بتایا گیا پاک پی ڈبلیو ڈی کے مینٹی ننس سٹاف کو سی ڈی اے ،سٹیٹ آفس اور دیگر وزارتوں و محکموں میں منتقل کیا گیا ۔ تمام ملازمین کو 30 جون 2025 تک تنخواہیں ادا کی جا چکی ہیں۔ چیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران تو یہاں بیٹھے ہیں مگر ملازمین رُل رہے ہیں، دو ملازمین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکے ہیں۔ عید سے قبل تمام بقایا تنخواہیں جاری کی جائیں، بصورت دیگر متعلقہ افسروں کی تنخواہیں بھی روک دی جائیں گی۔ کمیٹی نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے دو فیصد کوٹہ بحال کرنے کی سفارش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں