ریکارڈ آئی ٹی برآمدات، 7ماہ میں حجم 2.61ارب ڈالر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) آئی ٹی برآمدات میں 19.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے ۔
آئی سی ٹی برآمدات کا حجم 2.61 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال 2.18 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتا ہے ۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نہ صرف عالمی مارکیٹ میں مقام مضبوط کیا بلکہ مجموعی خدمات کی برآمدات میں بھی سب سے اوپر مقام حاصل کیا ہے ۔ اس عرصے میں دیگر کاروباری خدمات نے 1.21 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ دوسرے نمبر پر جگہ بنائی۔ صرف جنوری 2026 میں آئی سی ٹی خدمات کی برآمدات 374 ملین ڈالر رہیں جس میں جنوری 2025 کے 313 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔