ملک بھر میں گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کام مکمل
لاہور (سٹاف رپورٹر)نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی)نے رمضان المبارک اور موسم گرما سے قبل ملک بھر میں گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پرمرمتی سرگرمیاں کامیابی سے مکمل کر لیں، جس سے قومی گرڈ کی قابل اعتماد کارکردگی مزید مستحکم ہوئی۔
این جی سی کی ایسیٹ مینجمنٹ ٹیموں نے اہم ہائی وولٹیج گرڈ سٹیشنز میں بنیادی آلات کی اپ گریڈیشن اور دیکھ بھال کی، جس میں 500 کے وی نوکھر گرڈ سٹیشن پر بس بار کی مرمت، 220 کے وی کالا شاہ کاکو گرڈ سٹیشن پر سرکٹ بریکرز کی اوورہالنگ، 220 کے وی سرفراز نگر گرڈ سٹیشن پر 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کے ٹیپ چینجر کی سروسنگ اور 500 کے وی جامشورو گرڈ سٹیشن پر 160 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کی اوورہالنگ شامل ہے ۔این جی سی کے ترجمان محمد ابراہیم نے کہا کہ رمضان سے قبل مینٹننس کی تکمیل سے صارفین کو ماہ مقدس کے دوران مستحکم اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنی۔