رمضان کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی کا طوفان ،پھلوں کی قیمتیں پہنچ سے باہر

 رمضان کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی کا طوفان ،پھلوں کی قیمتیں پہنچ سے باہر

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ ) ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا،موسمی پھلوں سمیت دیگر مختلف اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

بازاروں میں افطار وسحر کے لئے خریداری کا سلسلہ عروج پر رہا تاہم آسمان سے باتیں کرتی اشیاکی قیمتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کردیے ۔ چھوٹا گوست 2600 ، بڑا گوشت بغیر ہڈی کے 1600،شیورمرغی کا گوشت 650 ، ایرانی سیب600 ، سفید سیب 350 ، امرود400 ، سٹابری850 ، لیموں 500، بیسن 340 ، ایرانی کھجور درجہ اول550 ، عجوہ 4200 ، مبروم 4000 ، سکھر کی کھجور 400 روپے کلو فروخت ہوتی رہی، اسی طرح مختلف اقسام کی پاکستانی ،سعودی ،ایرانی اورعراقی کھجوریں بھی عام دنوں سے مہنگی ہوگئیں اورمختلف قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں ۔ درجہ او ل کینو 450 ، درجہ دوم کینو 300 ، مسمی 400 روپے کلو جبکہ کیلا 320 روپے درجن فروخت کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح شیور انڈے 360 روپے درجن تک پہنچ گئے ہیں ، تازہ دودھ 240 روپے لٹر جبکہ دہی 280 روپے کلو فروخت ہورہاہے ۔ افطار وسحر کی تیاری کے لئے خریداری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ،بازاروں میں تل دھرنے تک کی جگہ نہ تھی ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ سڑکوں پرٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں