عمران خان سے کوئی ڈیل ہے اورنہ ہی ڈھیل : عطاتارڑ
کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ،عمران عدالتوں سے سزایافتہ ہیں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں :وفاقی وزیراطلاعات
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے ۔ وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے ،عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔