ٹانک میں چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹانک میں چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک شہری شہید، 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ شاہراہ وزیر ستان پر واقع کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی چیک پوسٹ پر ڈرون کا حملہ ہوا ہے ،اس کے ساتھ دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ اس ڈرون حملے میں چیک پوسٹ پر معمول کا کام کر نے والے 7 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک عام شہری شہید ہوگیا۔ پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔