کراچی سے ضبط سولر پینلز کی پہلی کھیپ جی بی پہنچ گئی
گلگت (این این آئی) کراچی سے پہلا کنٹینر سولر پینلز لیکر گلگت پہنچ گیا۔ یہ ترسیل وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مفت سولر پینلز سکیم کا حصہ ہے۔۔۔
جس کے تحت گلگت بلتستان کو ایک لاکھ 44 ہزار 875 ضبط شدہ سولر پینلز فراہم کئے جا رہے ہیں، جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 58.8 میگاواٹ ہے ۔یہ سولر پینلز کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کئے گئے تھے اور اب وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں۔ ای سی سی اور ایف بی آر کی منظوری کے بعد انہیں گلگت بلتستان منتقل کیا جا رہا ہے ۔واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور نیٹکو لاجسٹک انتظامات سنبھال رہے ہیں، جبکہ مزید کنٹینرز بھی مقررہ شیڈول کے مطابق پہنچیں گے ۔