19افسر تبدیل، خالد گیلانی ڈائریکٹر روڈ سیفٹی اتھارٹی تعینات

19افسر تبدیل، خالد گیلانی ڈائریکٹر روڈ سیفٹی اتھارٹی تعینات

آمنہ طاہر ایڈیشنل سیکرٹری اورعمر سرور ڈپٹی سیکرٹری ایکواکلچر اینڈ فشریز بن گئے

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے 19 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بینش فاطمہ ساہی کو ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،احمد کمال مان کو سپیشل سیکرٹری (ڈویلپمنٹ )سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اورکنور اعجاز خالق رزاقی کو سپیشل سیکرٹری فاریسٹری اینڈ وائلڈ لائف،عمر محمد اعظم خان کو ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹری اینڈ وائلڈ لائف ،حافظ عرفان حمید کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ،سیدہ آمنہ طاہر زیدی کوایڈیشنل سیکرٹری ایکواکلچر اینڈ فشریز ،عمر سرور کو ڈپٹی سیکرٹری ایکواکلچر اینڈ فشریز تعینات کر دیا۔

اسی طرح خالد محمود گیلانی کوڈائریکٹر پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی،صفی اللہ خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ ،محمد ساجد بشیر کو ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ،الوینا فیض کو ڈپٹی سیکرٹری اوقاف ، محمد رضوان بابر کو ڈپٹی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ انوویشن ،محمد نقیب ارشد کو ڈپٹی ڈائریکٹر اکریڈیٹیشن اتھارٹی لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز جبکہ فہد اعجاز کو بی ایس 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)ہاؤسنگ تعینات کر دیا گیا ہے ۔دوسری طرف ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ڈاکٹر نورالعین فاطمہ،ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ محمد عمر مقبول اورایڈیشنل سیکرٹری ہا ؤسنگ مدیحہ طاہر شاہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ محمد شاہ رخ اورقاضی اعجاز احمد کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں