منافع کمانیوالے ٹرسٹس کے ذیلی ادارے زکوٰۃ سے مستثنیٰ نہیں :لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی کی درخواست مستردکر دی

 منافع کمانیوالے ٹرسٹس کے ذیلی ادارے زکوٰۃ سے مستثنیٰ نہیں :لاہور ہائیکورٹ  نے یونیورسٹی کی درخواست مستردکر دی

راولپنڈی (خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے زکوٰۃ کٹوتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے زکوٰۃ کی کٹوتی درست قرار دے دی۔

فائونڈیشن یونیورسٹی نے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس پر زکوٰۃ کٹوتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نیزکوٰۃ کٹوتی سے غیر مستثنیٰ قرار دے دیا۔عدالت نے کہا کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت فلاحی ادارے کی تعریف پر پورا نہیں اترتی، یونیورسٹی ایک خودمختار باڈی، کارپوریٹ اور مالی طور پر آزاد ادارہ ہے ، منافع کمانے والے فلاحی ٹرسٹس کے ذیلی ادارے زکوٰۃ سے مستثنٰی نہیں ہو سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں