اسلام آباد، راولپنڈی، 4.5 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد، راولپنڈی، 4.5 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہفتہ کو 4.5 شدت کے درمیانے درجہ کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی عمارتیں لرز گئیں اور شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے۔

صوابی، ہری پور، خان پور اور آس پاس کے قصبوں سمیت قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز شمالی علاقہ تھا، زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک جاری رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں