عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا  ہرجانے کا دعویٰ سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا۔۔۔

 ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی 26 فروری کو سماعت کریں گے ،عدالت نے پیمرا کے گواہان کو طلب کررکھاہے ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا گواہوں سے جرح مکمل کریں گے ،وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کررکھاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں