ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ

  ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق کیس میں سرنڈر کرنے پرسابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

سردار تنویر الیاس نے عدالت پیش ہوکرمستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،جسے عدالت نے منظورکرلیا،عدالت نے بریت درخواست پر دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں