پنجاب پولیس میں اصلاحات 3 نئے فارم متعارف
لاہور(آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس میں اصلاحات کے تحت تین اہم سسٹم بیسڈ فارم متعارف کروا دئیے ہیں ۔
لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں یہ فارم نافذ کر دئیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق تمام پولیس ٹیموں پر لازمی قرار دیا گیا ہے ۔نئے فارمز میں ریڈ پر جانے کا اجازت نامہ، گرفتاری فارم اور تفتیشی فارم شامل ہیں۔