پنجگور:غیرقانونی طور پرایران جانیوالی گاڑی پرفائرنگ 2خواتین جاں بحق ،3زخمی

پنجگور:غیرقانونی طور پرایران  جانیوالی گاڑی پرفائرنگ  2خواتین جاں بحق ،3زخمی

پنجگور(نامہ نگار)صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں غیر قانونی طور پر ایران جانے والی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ3 افرادزخمی ہو گئے ہیں۔

 عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار متعدد افغان باشندے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پنجگور کے سرحدی علاقے تحصیل پروم سے چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پھل آباد کے علاقے میں مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیاجس کے نہ روکنے پر گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بعض افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں