سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
اسلام آباد(دنیا نیوز)سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے بانی عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ شرکا نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔