علیمہ خان کے پھرناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری ،آج پیشی

 علیمہ خان کے پھرناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری ،آج پیشی

وکیل کی عدم حاضری پرعدالت برہم ، 2ضامنوں کے بھی وارنٹ گرفتاری لیگی دفتر نذرآتش کیس میں یاسمین راشد و دیگر کیخلاف جیل ٹرائل میں گواہ طلب

لاہور،راولپنڈی (کورٹ رپورٹر،آن لائن) انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان اور ان کے وکیل کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ایک مرتبہ پھر علیمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے آج (منگل) عدالت میں پیش کیا جائے ۔ عدالت نے ملزمہ کے دونوں ضامنوں کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ سماعت پر علیمہ اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔

سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مو قف اختیار کیا کہ ملزمہ جان بوجھ کر ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہیں، غیر ذمہ دارانہ رویے پر ضمانت منسوخ کی جائے ، استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح ہونا باقی ہے ، بار بار التوا کی درخواستوں کے ذریعے ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی۔ ادھر لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری و دیگر کے خلاف ن لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں جیل ٹرائل کے دوران استغاثہ کے گواہان کو بیانات پر جرح کے لیے طلب کر لیا، وکلا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں