حکومت عمران کی صحت بارے حقائق قوم کوبتائے : معین قریشی

 حکومت عمران کی صحت بارے حقائق قوم کوبتائے : معین قریشی

آزادانہ میڈیکل بورڈ سے معائنہ ، فیملی کی ملاقات کرائی جائے :قائدِ حزب اختلاف طیارہ خریداری،صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تحفظات :پریس کانفرنس سے خطاب

 لاہور،پشاور (سیاسی نمائندہ،نیوزایجنسیاں) پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف معین قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت، طیارہ خریداری اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا شفا ہسپتال میں آزادانہ میڈیکل بورڈ کے ذریعے معائنہ کرایا جائے اور فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت دی جائے ۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حقائق قوم کے  سامنے لائے ۔ اپوزیشن رکن بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سی سی ڈی کو د یئے گئے اختیارات کا نوٹس لیا جائے ۔ شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں