پمز میں رات گئے اہم شخصیت کی آمد لائٹیں بند،سکیورٹی سخت کردی گئی
اسلام آباد (دنیا نیوز) پمز میں رات گئے غیر معمولی نقل و حرکت ، ہسپتال کے پچھلے حصے میں اہم شخصیت کی آمد ۔
ذرائع کے مطابق وی آئی پی وارڈز میں اہم شخصیت کو لایا گیا ، وی آئی پی وارڈز کے باہر لائٹس بھی بند کر دی گئیں جبکہ پمز کی سکیورٹی سخت کردی گئی ۔