گلف ممالک کے اشتراک سے قائم 4 کمپنیاں فعال کرنیکا فیصلہ

 گلف ممالک کے اشتراک سے قائم 4 کمپنیاں فعال کرنیکا فیصلہ

پاک لیبیا ، پاک برونائی ، پاک کویت اور پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی شامل کمپنیاں مختلف شعبوںمیں سرمایہ کاری کرینگی،کلیدی عہدوں پر تقرر یوں کی منظوری

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے گلف ممالک کے اشتراک سے قائم4سرمایہ کاری کمپنیوں کو فعال کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کمپنیوں میں پاک لیبیا ہولڈنگ ، پاک برونائی انویسٹمنٹ ، پاک کویت انویسٹمنٹ اور پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی شامل ہیں ۔ وزارت خزانہ نے مشترکہ سرمایہ کاری کمپنیاں پاکستان اور دوست ممالک لیبیا، برونائی، کویت اور عمان کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کی ہیں۔ مذکورہ کمپنیوں کے ذریعے ملک میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، اثاثہ جاتی انتظام، پراجیکٹ فنانسنگ، سرمایہ کاری بینکاری اور دیگر مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ وزارت خزانہ نے چاروں کمپنیوں کو فعال کرنے کے لیے کلیدی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دے دی جن میں منیجنگ ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسرو دیگر شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں