حکومتی وفد ، اپوزیشن لیڈر اچکزئی کی ملاقات رواں ہفتے متوقع
چیمبر رابطوں میں انتخابی اصلاحات اور قبل ازوقت الیکشن پر بھی بات چیت ہوئی حکومت نے اپوزیشن لیڈر سے رابطوں پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا، ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی )حکومتی وفد اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میں رواں ہفتے ملاقات کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں انتخابی اصلاحات سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے ، محمودخان اچکزئی نے حکومتی رابطوں کے بارے میں پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر میں چیمبر رابطوں کے دوران قبل ازوقت انتخابات پر بھی ابتدائی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق حکومت کے اپوزیشن لیڈر سے رابطوں پر پیپلزپارٹی کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا گیا، اپوزیشن لیڈر مستقبل کے رابطوں میں سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے ۔