عافیہ صدیقی کیس:وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسز کا حکم کالعدم قرار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔۔۔
عدالت نے وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا آئین کے آرٹیکل 202 اور ہائیکورٹ رولز کے تحت چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر اور بینچز کی تشکیل کا خصوصی اختیار رکھتے ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہرکی سربراہی میں جسٹس خادم حسین سومرو،جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل چار رکنی لارجر بینچ کے جاری فیصلہ میں عدالت کا یہ بھی کہناہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کیس میں 21 جولائی 2025 کا حکم نامہ قانونی دائرہ اختیار سے باہر تھا، اس وقت متعلقہ جج منظور شدہ روسٹر کا حصہ نہیں تھے ۔