افغانستان عالمی امن کیلئے ایک بار پھرسنگین خطرہ بن گیا
گزشتہ برس پاکستان میں 600سے زائدحملے کیے گئے ،عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان ایک مرتبہ پھر عالمی امن کیلئے خطرے کی گھنٹی بن گیا۔ سخت گیر پالیسیوں، مبینہ دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی اور علاقائی عدم استحکام کے باعث طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان کو بین الاقوامی سلامتی کیلئے سنگین چیلنج قرار دیا جا رہا ہے ۔ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان اس وقت دہشتگردی، منشیات کی سمگلنگ اور انسانی سمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کا مرکز بنتا جا رہا ہے ۔ افغان سرزمین مختلف شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے جو خطے اور دنیا بھر میں کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،گزشتہ برس پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے گئے جبکہ افغانستان کی سرزمین سے چینی کاروباری مفادات اور تاجکستان میں اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔جریدے نے خبردار کیا ہے کہ نائن الیون جیسے سانحات سے بچنے کیلئے طالبان حکومت پر عائد عالمی پابندیوں کو مزید سخت کیا جانا چاہیے ۔