عمران اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا روز،6 ناموں کی فہرست جیل حکام کوارسال
راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج (منگل کو) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے 6 ناموں کی فہرست پارٹی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو بھجوا دی۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان ،سلمان اکرم راجہ ،شفقت اعوان شامل ہیں،ان کے ساتھ فیصل ملک ،نعیم حیدر پنجوتھا اور فتح اللہ برقی کا نام ملاقات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے ۔