جلا ؤگھیرا ؤ،توڑپھوڑ نا مناسب اقدام
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعا ت عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہاد ت پر سب نے افسوس و غم کا اظہار کیا ہے ،ہم ایرانی قوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ٹی وی سے گفتگو میں عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے فارن آفس نے ایران پر حملوں کی مذمت کی ہے ۔عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، جلاؤگھیراؤ اور توڑپھوڑ غم کے اظہار کا مناسب اقدام نہیں، توڑپھوڑ اور جلاگھیرا کی کوئی تک نہیں بنتی۔