سرکاری اداروں میں ترقی کیلئے اضافی قابلیت کی شرط شرعی قرار

 سرکاری اداروں میں ترقی کیلئے اضافی قابلیت کی شرط شرعی قرار

میرٹ اور اہلیت کو ملحوظ رکھنا ہی انصاف کا تقاضا :جسٹس مندوخیل،اپیل خارج

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں پروموشن کیلئے اضافی قابلیت کی شرط کو شرعی قرار دینے کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی،عدالت نے قرار دیا کہ پروموشن کیلئے اضافی تعلیمی یا پیشہ ورانہ قابلیت کی شرط عائد کرنا اسلامی اصولوں کے منافی نہیں ،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ یہ شرط اسلام کے عین مطابق ہے کیونکہ میرٹ اور اہلیت کو ملحوظ رکھنا ہی انصاف کا تقاضا ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے موقف اختیار کیا کہ اضافی قابلیت کی شرط سے ادارہ جاتی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور یہ کسی طور امتیازی سلوک کے زمرے میں نہیں آتی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کرتے ہوئے متعلقہ فیصلے کو برقرار رکھا اور قرار دیا کہ پروموشن کے لیے اضافی قابلیت کی شرط شریعت سے متصادم نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں