اپوزیشن نے ہربار سیاسی مذاکرات سے انکار کیا، رانا ثنا اللہ

اپوزیشن نے ہربار سیاسی مذاکرات سے انکار کیا، رانا ثنا اللہ

سینئر ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کیا،جو بہترین علاج ممکن تھا وہ ہوا جو پالیسی اپنائی جائے گی اس میں پاکستان کے مفادات سب سے پہلے ہوں گے

 اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات اولین ترجیح رکھتے ہیں، جو بھی پالیسی اپنائی جائے گی اس میں پاکستان کے مفادات سب سے پہلے ہوں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم جباپوزیشن لیڈر تھے تب بھی اسی بات پر قائل رہے کہ بات چیت کی جائے اور ہم جمہوری انداز سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، دوسری جانب جب بھی ہم نے سیاسی مذاکرات کی بات کی تو اپوزیشن کی جانب سے انکار کیا گیا۔مشیر وزیرِ اعظم نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق جو بہترین علاج ممکن تھا وہ ہوا اور سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل پینل نے ان کی آنکھوں کا معائنہ اور علاج کیا۔خطے کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو این سکیورٹی کونسل اجلاس میں ہمارے نمائندے عاصم افتخار نے بھی خطے کی صورتِ حال پر بات کی ہے اور ایران پر حملہ امریکا نے کیا ہے اس میں کسی دوسرے کا ہاتھ ہونے والی بات ہی نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں