الیکشن کمیشن:جے یو آئی کی مخصوص نشست پر منتخب صدف احسان کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن:جے یو آئی کی مخصوص نشست  پر منتخب صدف احسان کی رکنیت معطل

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مخصوص نشست پر منتخب جے یو آئی کی صدف احسان کی رکنیت معطل کر دی۔

جے یو آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کامیاب قرار دی گئی صدف احسان کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ جے یو آئی کی حنا بی بی نے اس الاٹمنٹ کے خلاف درخواست دائر کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد صدف احسان کی رکنیت بحال رکھی جس پر جے یو آئی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں