شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں پٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود:ترجمان اوگرا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ شہری صرف سرکاری ذرائع کی جاری کردہ معلومات پر انحصار کریں۔ترجمان نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اپنے سابقہ پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں۔