امریکا نے پاکستان سے غیر ہنگامی سفارتی عملہ واپس بلا لیا

 امریکا نے پاکستان سے غیر ہنگامی سفارتی عملہ واپس بلا لیا

لاہور اور کراچی سے عملہ واپس جائیگا ،اسلام آباد سفارتخانہ میں تبدیلی نہیں کی گئی سفارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی ،حالات کے پیش نظر احتیاطی اقدام کیا :اعلامیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں) امریکا نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان میں تعینات اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ۔ امریکی سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں کے  غیر ہنگامی سفارتی عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ضروری سفارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرات موجود ہیں، جبکہ کمرشل پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کا خطرہ موجود ہے اور دہشتگرد بغیر پیشگی اطلاع کے حملے کر سکتے ہیں،جس کے باعث یہ احتیاطی اقدام اٹھایا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں