یومیہ 14ہزار سے زائدووٹرز کا اندراج:ایک کروڑ63لاکھ نوجوان پہلی مرتبہ حق رائے دہی استعمال کرینگے

یومیہ 14ہزار سے زائدووٹرز کا اندراج:ایک کروڑ63لاکھ نوجوان پہلی مرتبہ حق رائے دہی استعمال کرینگے

آئندہ انتخابات میں نوجوان ووٹرز توجہ کا مرکز ،کسی بھی جماعت کی جیت کیلئے ان کا فیصلہ کن کردار ہوگا پنجاب میں یومیہ 5940،سندھ میں 3547،بلوچستان2200، پختونخوامیں صرف 904ووٹرزکااندراج

اسلام آباد ( وقار علی سید) ملک بھر میں نئے ووٹرز  کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،دنیا نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق یومیہ 14ہزار 434 ووٹرز کااندراج ہورہا ، یوں آئندہ عام انتخابات میں 1کروڑ 63لاکھ سے زائد نوجوان پہلی بار حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے  ، ووٹرز فہرستوں میں روزانہ 14ہزار434،ماہانہ دولاکھ72ہزاراور سالانہ 32لاکھ 73ہزار سے زائد نئے ووٹرز کا اندراج ہورہا ہے ،یوں آئندہ عام انتخابات میں توجہ کا محور نوجوان ووٹرز ہوں گے اور کسی بھی جماعت کو جیت کیلئے نوجوان ووٹرز اور جین زی کی حمایت ناگزیر ہوگی،اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں یومیہ سب سے زیادہ اوسطا5ًہزار 940،سندھ میں 3 ہزار547،بلوچستان2ہزار 2 سو اور خیبر پختونخوامیں یہ شرح اندراج صرف904ہے ۔پاکستان میں مجموعی طور پر ووٹرز کی تعداد 13کروڑ62لاکھ سے تجاویز کرگئی،ماہرین کا کہنا ہے کہ ووٹر فہرستوں میں جینڈ گیپ کم کرکے آئندہ عام انتخابات میں نئی ووٹرز کی تعداد میں اڑھائی کروڑ تک کا اضافہ ہوسکتا ہے ،یوں آئندہ عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ ماضی سے بہتر ہونے اور سیاسی جماعتوں کو بامعنی انتخابی منشور دینے پر مجبور کریں گے ،اعداد شمار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نئے ووٹرز جین زی ہیں ، جو اکثر اوقات سوشل میڈیا پر موجودہ سیاسی نظام پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں،سیاسی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت مستقبل قریب میں ملکی سیاست میں مزید نوجوان قیادت کو فروغ دینے متزلزل پا لیسیوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں