افغانستان کیساتھ جنگ کو جہاد سمجھتے

افغانستان کیساتھ جنگ کو جہاد سمجھتے

کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین پاکستان علما کونسل اور قومی پیغامِ امن کمیٹی کے سربراہ علامہ طاہر اشر فی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرحد پر جاری جنگ کو جہاد سمجھتے ہیں اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔

کوئٹہ میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور ملکی سلامتی و تحفظ ہر چیز سے مقدم ہے ۔ پاکستان کی افواج فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں جبکہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کا مقصد معاشرے میں مساوات اور بھائی چارے کا فروغ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں