لاہور سے راولپنڈی آنیوالی ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی

لاہور سے راولپنڈی آنیوالی  ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی

کھاریاں(دنیا نیوز)اسلام آباد ایکسپریس ٹرین لاہور سے راولپنڈی آرہی تھی کہ کھاریاں ریلوے سٹیشن کے نزدیک کراسنگ کے دوران بوگی میں آگ لگ گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق انجن کی ہیٹ اور فریکشن کی  وجہ سے پہلے نمبر والے ڈبے (نمبر 5 -11563) کی انسولیشن ربڑ میں آگ لگ گئی۔ ہوا کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ ریلوے سٹاف اور ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پالیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں