غضب للحق جاری : متعدد طالبان رجیم کارندے ہلاک
پاک فوج نے وزیرستان سے ملحقہ بارڈر پر کارروائیاں کیں،مزید کئی پوسٹیں تباہ
اسلام آباد (این این آئی،آن لائن)پاک فوج کا افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے ،مزید کئی پوسٹیں تباہ، دشمن بھاگنے پر مجبورہوگئے ۔پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں موثر انداز میں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ ہو گئیں ، کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب میں دشمن فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہو گئی۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔