پٹرولیم مصنوعات پر روزانہ 6 ارب کے مختلف ٹیکس وصول

پٹرولیم مصنوعات پر روزانہ  6 ارب کے مختلف ٹیکس وصول

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر سالانہ تقریباً دو کھرب روپے ٹیکس کی مد میں حاصل ہوتے ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر روزانہ تقریباً چھ ارب روپے کے مختلف ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں روزانہ تقریباً 76 ملین لٹر پٹرول استعمال ہوتا ہے ۔پٹرول کی موجودہ قیمت 324 روپے فی لٹر کے حساب سے 76,000,000 لٹر یومیہ کھپت کے مطابق تقریباً 24 ارب روپے مالیت کا پٹرول اور دیگر تیل کی مصنوعات استعمال ہوتی ہیں۔ پاکستان خود تقریباً 70 سے 80 ہزار بیرل تیل روزانہ پیدا کرتا ہے جبکہ باقی زیادہ تر درآمد کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات (پٹرول، ڈیزل) کی قیمت میں حکومت مختلف ٹیکس اور لیوی وصول کرتی ہے ۔ 2025-2026 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک لٹر پٹرول میں تقریباً 90 روپے ٹیکس شامل ہوتے ہیں۔ان میں پٹرولیم لیوی تقریباً 76 سے 80 روپے فی لٹر، کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے فی لٹر جبکہ کسٹم ڈیوٹی تقریباً 15 سے 16 روپے فی لٹر شامل ہے جو درآمدی پٹرول پر عائد ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں