بھارتی سائبر حملوں کے توڑ کیلئے اینٹی وائرس تیار کرلیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے میدان میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کی جانب سے سائبر حملوں کے توڑ کیلئے اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس اینٹی وائرس تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ای ڈی آر سسٹم تمام سرکاری کمپیوٹرز پر انسٹال بھی کردیا گیا ہے جس کا مقصد ہیکنگ اور سائبر حملوں کی روک تھام ہے۔خیال رہے کہ پاکستان پر ہونے والے زیادہ تر سائبر حملے بھارت یا پھر اسرائیل سے ہوتے ہیں۔