سخت فیصلے ناگزیر،پاکستانی بن کریکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا:مریم اورنگزیب

سخت فیصلے ناگزیر،پاکستانی بن کریکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا:مریم اورنگزیب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران تنازع کے نتیجے میں اس خطے سے آنے والے تیل پر انحصار کرنے والا پاکستان شدید متاثر ہو رہا ہے جس سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا سخت فیصلے ناگزیر ہیں اور یقیناً ایسے فیصلے خوشی اور مرضی سے نہیں کیے جاتے ۔جنگی حالات میں قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہمیں اتحاد قائم رکھنا اور پاکستانی بن کر یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیرِاعظم شہبازشریف صاحب قوم اس بحران کے مقابلے کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں