ملکی ترقی کیلئے میرٹ کی بالادستی ضروری

ملکی ترقی کیلئے  میرٹ کی بالادستی ضروری

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عبدالعزیز نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

 چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے گورنر پنجاب کو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025 پیش کی اور بریفنگ دی۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے میں اصلاحات سے کارکردگی مزید بہترہوگی ۔ ملک کی ترقی کے لیے اداروں میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی نہایت ضروری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں