ڈیرہ اسماعیل خان :مسجد میں زہریلا جوس پینے سے امام سمیت 5 افراد کی حالت غیر ہو گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی)ڈیرہ بنوں روڈ پر پشہ پل کے قریب مسجد میں مبینہ زہریلا جوس پینے سے امام مسجد اور باپ بیٹوں سمیت 5 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
امام مسجد قاری عرفان مروت ،50 سالہ رسول جان وزیر ، ان کے دو بیٹے 10 سالہ محمد، 25 سالہ رضوان ،15 سالہ آصف کی حالت بگڑ گئی،تمام متاثرین کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ہے ، متاثرین کے مطابق امام مسجد کو ان کے گاؤں لکی مروت سے کسی نے جوس بھیجا تھا ۔