یومِ شہادت حضرت علی ؓ:مرکزی ماتمی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

 یومِ شہادت حضرت علی ؓ:مرکزی ماتمی  جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

لاہور (سیاسی نمائندہ)یومِ شہادت امیرالمومنین حضرت علی ؓکے سلسلے میں لاہور میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ مبارک حویلی سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

 جلوس میں عزادارانِ امام حسینؑ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فضا ہر طرف یا علی یا حسین کی صداؤں سے گونجتی رہی۔مرکزی جلوس شام سوا چھ بجے امام بارگاہ مبارک حویلی سے برآمد ہوا جہاں عزادارانِ حسینی نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے حضرت علی ؓکی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں چوک نواب صاحب، چوک مسجد وزیر خان، کشمیری بازار، سنہری مسجد، رنگ محل چوک اور پانی والا تالاب سے ہوتا ہوا تحصیل بازار لال مسجد پہنچا جہاں شرکاء نے مولانا اصغر مہدوی کی امامت میں نمازِ ظہرین ادا کی۔نمازِ ظہرین کے بعد جلوس تحصیل بازار سے کوچہ فقیر خانہ اور بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں