فرید تارڑ چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان مقرر عثمان شاکراسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سیکشن آفیسر تعینات
اسلام آباد(نیو ز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے فرید احمد تارڑ کو چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان مقرر کر دیا ۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈاکٹر کبیر سدھو کی بطور چیئرمین ایس ای سی پی تقرری کے بعد سی سی پی کی نشست خالی ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 17 تا 21 کے تین افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ، آفس مینجمنٹ سروس گروپ گریڈ 17 کے افسر و تعیناتی کے منتظر افسر طیب تارڑ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر کابینہ ڈویژن اورگریڈ 18 کے افسر عثمان شاکر کو سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ، سندھ حکومت میں تعینات سیکر ٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے افسر یاسین بلوچ کی ڈیپوٹیشن مدت میں 5 جولائی 2027 تک توسیع کر دی گئی۔