اراکین قومی اسمبلی کا دورہ این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز ، مون سون پر بریفنگ
اسلام آباد (این این آئی) اراکین قومی اسمبلی نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر ملک نے وفد کو مون سون 2026 کے حوالے سے پیشگی اقدامات اور آگاہی کے نظام پر بریفنگ دی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دیگر خطرات اور پانی کی قلت پر تحقیقی رپورٹ بھی پیش کی۔