سرینگر کی تاریخی مسجد ساتویں سال رمضان کے آخری جمعہ پر بھی بند، پاکستان کی شدید مذمت

سرینگر کی تاریخی مسجد ساتویں  سال رمضان کے آخری جمعہ پر  بھی بند، پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں واقع تاریخی جامع مسجد کو ماہِ رمضان کے آخری جمعہ کے روز بھی بند رکھنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

 وادی کی تاریخی مساجد میں نمازیوں کو اجتماعی عبادت سے روکنا مذہبی آزادی ،بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مسلسل ساتویں سال بھی قابض حکام نے جامع مسجد کو سیل رکھا اور کشمیری مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں